Live Updates

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، حلقوں کے مسائل سنے اورحل کیلئے احکامات دیئے

منگل 15 اکتوبر 2019 19:01

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات، حلقوں کے مسائل سنے اورحل ..
لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں پائیداراورمثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں ۔باتوں سے نہیں عمل سے تبدیلی لاکر دکھائیںگے۔سچ کی سیاست کرتے ہیں،جھوٹ کے دعوئوں کا قائل نہیں۔

انتشار کی سیاست کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔ پاکستان کو اس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور موجودہ حالات میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ۔پاکستان کے عوام کسی کو عدم استحکام پھیلانے کی اجازت نہیں دیںگے۔ قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر غیر متزلزل یقین ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورم پر کشمیری کی ترجمانی کا حق ادا کیاہے۔

وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل بھی سنے اوران کے حل کیلئے احکامات دیئے۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنیوالوں میں اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، سردار ریاض محمود خان مزاری،صوبائی وزیرمیاں خالد محمود،مشیر فیصل جبوانہ، اراکین صوبائی اسمبلی شیر اکبر خان، خرم اعجاز چٹھہ، عمر آفتاب ڈھلوں، محمد معاویہ، عابدہ بی بی، مومنہ وحید، محمد مامون تارڑ، سید یاور عباس بخاری، سعدیہ سہیل،محمد طارق تارڑ، نذیر چوہان اوردیگر شامل تھے۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز مواصلات و تعمیرات، سپیشلائزڈ ہیلتھ و میڈیکل ایجوکیشن، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ، سکولز ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن، ہائوسنگ ،لوکل گورنمنٹ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات