ڈنڈا بردار فورس کیساتھ اپوزیشن کا احتجاج جمہوری اور پر امن نہیں ہوسکتا ،
سعودی عرب اور ایران کے در میان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے کردار کو پوری دنیا میں سرا ہا جا رہا ہے،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور
منگل 15 اکتوبر 2019 19:01
(جاری ہے)
اس موقع پرتحر یک انصاف کے مر کزی رکن ارشد داد،سید مدثر شاہ،ایم پی ایزمیاں اختر حیات ،چوہدری ارشدسمیت اراکین اسمبلی اوردیگر راہنما بھی موجود تھے ۔گور نر پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپوزیشن کی مختلف جماعتوں نے تحر یک انصاف کی موجودہ حکومت کے دور میں پنجاب سمیت دیگرصوبوں میں احتجاجی جلسے اور ریلیاں نکالیں ہیں مگر حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت میں احتجاج کر نا ہر سیاسی جماعت اور عوام کا جمہوری اور آئینی حق ہے ،اب بھی اگر اپوزیشن جمہوری انداز میں احتجاج کر ے تو ہمیں اس پر اعتراض نہیں مگر پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ جے یوآئی (ف) نے اپنی ڈانڈا بردار فورس تیار کر لی ہے اور قائدین اس فورس سے سلامی بھی لے رہے ہیں، مجھے بتایا جائے یہ کون سی جمہوریت اور کونسا جمہوری احتجاج ہے۔
گورنر نے کہا کہ امن وامان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، انشاء اللہ اس کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کر نیوالوں کے خلاف قانون ہر صورت حرکت میں آئیگا۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کوئی بھی اپوزیشن جماعت دل سے جے یوآئی (ف) کے ایجنڈے کو سپورٹ نہیں کر رہی، وہ سب اپنی ذاتی اور سیاسی مجبوری میں احتجاج اور مارچ میں انکا ساتھ دیں گے مگر اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ ذاتی وسیاسی مفادات کی بجائے ملکی اورقومی مفادات کو تر جیح دیں ورنہ قوم اور تاریخ ان کو کسی صورت معاف نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ 27اکتوبر کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جائیگا ،اپوزیشن کو بھی چاہیے وہ ضد چھوڑ ے اور کشمیر یوں کے حق میں اور بھارت کے خلاف احتجاج کرے۔تقریب سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ سپیشل افراد ہماری توجہ کے سپیشل حقدار ہیں میں سمجھتاہوں کہ صرف حکومت ہی نہیں مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ سپیشل بچوں کیلئے تعلیم اور صحت سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر یں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ دنیا میں بڑی دولت اور بڑے عہدے والے لوگ نہیں بلکہ وہ لوگ ہی ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہتے ہیں جو انسانیت کیلئے کام کرتے ہیں اور المدثر سپیشل ایجوکیشنل کمپلیکس سپیشل بچوں کیلئے جو کام کر رہا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
8 فروری کو ن لیگ پنجاب میں زیادہ سے زیادہ صرف 40 نشستیں جیتی
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
پنجاب میں ن لیگ ختم ہوگی تو کوئی ایسا ہوگا جو خلاء کو پُر کرے گا
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل (ر) قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.