اسلام آباد میں زمینیں ایکوائر کرکے معاوضہ نہ دینے کے خلاف مقدمات کی سماعت

وزارت ہاوسنگ نے ایسے لوگوں کو بھی پلاٹ دئیے جنہوں نے ملک کا آئین توڑا اور اٴْن لوگوں کو بھی نوازا جو نیب زدہ ہیں جب تک آخری متاثرہ شخص کو پلاٹ نہیں ملتا وفاقی دارالحکومت میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار رہے گی،جسٹس اطہر من اللہ -آپ کا معاملہ کیسے نہیں، آج تک وزارت ہاوسنگ نے غریبوں کے لئے کیا کیا کیا وزارت ہاوسنگ نے غریبوں کے لیے کوئی اسکیم شروع کی 50 سال سے اسلام آباد کے متاثرین دربدر پھرتے ہیں سی ڈی اے مخصوص لوگوں کو زمینیں دیتا ہے، وزارت ہائوسنگ کے وکیل پر اظہار برہمی

منگل 15 اکتوبر 2019 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) اسلام آباد میں زمینیں ایکوائر کرکے معاوضہ نہ دینے کے خلاف مقدمات کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس اطہر مین اللہ نے کی کیس کی دوران سماعت انھوں نے ریمارکس دیے کہ وزارت ہاوسنگ نے ایسے لوگوں کو بھی پلاٹ دئیے جنہوں نے ملک کا آئین توڑا اور اٴْن لوگوں کو بھی نوازا جو نیب زدہ ہیں جب تک آخری متاثرہ شخص کو پلاٹ نہیں ملتا وفاقی دارالحکومت میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی برقرار رہے گی 90 روز میں سیکرٹری داخلہ رپورٹ پر عمل درآمد کرکے رپورٹ جمع کرائیں وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر پابندی ختم کی جائے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کا وزارت ہاؤسنگ کے وکیل پر شدید برہمی کا اظہارآپ کا معاملہ کیسے نہیں، آج تک وزارت ہاوسنگ نے غریبوں کے لئے کیا کیا کیا وزارت ہاوسنگ نے غریبوں کے لیے کوئی اسکیم شروع کی 50 سال سے اسلام آباد کے متاثرین دربدر پھرتے ہیں سی ڈی اے مخصوص لوگوں کو زمینیں دیتا ہے سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان، چئیرمین سی ڈی اے عامر علی احمد عدالت کے سامنے پیش پی ٹی آئی کے ممبرقومی اسمبلی اسد عمر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن کی رپورٹ بورڈ میٹنگ میں منظور کرلی تھیں لینڈ ایکوزیشن کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں بھی کررہے ہیں چیف جسٹس نے چئرمین سی ڈی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کی ٹیم اسد عمر کی قیادت میں بہتر کام کرسکتی ہیدنیا میں آج تک ایسا نہیں ہوا کہ جو یہاں پر ہورہا ہے اسد عمر نے عدالت کو بتایا کہ سیاست دان، بیوروکریسی، ججز اور جرنیل سب اس کے بینفشری ہیں تیس سال پرانا معاملہ اگر آپ حل کریں گے تو آپ کا نام یاد رکھا جائے گا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آخری متاثرہ شخص کو معاوضہ دینے تک ہم نہیں چھوڑیں گے چئرمین سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ اکاونٹ الگ کردیا ہے ڈیڑھ ارب جمع کرادیا، آٹھ ارب چاہییں ہم کوشش کررہے ہیں کہ متاثرین کے معاوضہ کا معاملہ جلد حل کرلیں گیکیس کی مزید سماعت تین ماہ کے لیے ملتوی کردی گئی