عمر شریف کی اہلیہ کا سوشل میڈیا پر طنزیہ ریمارکس پر ردعمل

منگل 15 اکتوبر 2019 21:43

عمر شریف کی اہلیہ کا سوشل میڈیا پر طنزیہ ریمارکس پر ردعمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) کامیڈین اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے اپنے شوہرکی بیماری کو طنز و مزاح کا نشانہ بنانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں عمر شریف کی اپنی اہلیہ کے ساتھ چلتے ہوئے بنائی گئی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں عمر شریف ٹھیک سے چل نہیں پا رہے تھے جس پر سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے طنزیہ ریمارکس بھی تحریر کیئے جو ان کی اہلیہ کو گراں گزرے ہیں ، ان ریمارکس کے جواب میں انھوں نے کہا ہے کہ عمر شریف کی ریڑھ کی ہڈی میں مسئلہ پیدا ہو گیا ہے اور وہ فیزیوتھراپی کرا کر واپس آرہے تھے کہ یہ وڈیو بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمر شریف گزشتہ 40 سال سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر رہے ہیں اور ان کے بارے میں اگر کچھ اچھا نہیں بول سکتے تو کم از کم برا بھی نہ کہیں۔

متعلقہ عنوان :