کراچی میں سردی گزشتہ برس سے زیادہ پڑے گی ،محکمہ موسمیات

منگل 15 اکتوبر 2019 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) محکمہ موسمیات نے اس بار کراچی میں سردی جلدی آنے اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب کی جانب ہوا کا زیادہ دباؤ موجود ہے اور ہوا کا زیادہ دباؤ یعنی ’پریشر گریڈینٹ‘ اچھی سردیوں کے لیے موزوں ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ شمالی بلوچستان میں پریشر گریڈینٹ موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ شمال کی جانب سے ہوائیں چلنے کی صورت میں کراچی میں موسم خنک ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے وسط تک موسم سرد ہوسکتا ہے تاہم اس بار جلد سردی اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہونے کے امکان ہیں۔#