پروفیسر کی بازیابی کیلئے ورثائو کا تصاویر اٹھاکر ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

منگل 15 اکتوبر 2019 22:50

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) پروفیسر کی بازیابی کیلئے ورثائو کا تصاویر اٹھاکر ڈسٹرکٹ پریس کلب لاڑکانہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

رپور کے مطابق منگل کے روز بھی شیخ زید کالونی لاڑکانہ کے مکینوں ایاز کلہورو، محمد علی کلہوڑو اور دیگر نے کہا کہ پروفیسر غلام شبیر کلہوڑو ایک اچھے اور محب وطن پاکستانی ہیں، اس کو پہلے بھی اٹھاکر کئی ماہ تک غائب کیا گیا تھا، اور اب دوبارہ اسے 28 ستمبر کو زبردستی اٹھاکر گم کیا گیا ہے، وہ کسی بھی غیر قانونی خواہ ملک کے خلاف کارروائیوں میں ملوث نہیں ہیں، اگر اس کے خلاف کسی اقسام کے مقدمات ہیں تو اس وک پولیس یا عدالت میں پیش کیا جائے، انہو نے چیف جسٹس سپریم و ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ نوٹیس لیکر پروفیسر کو بازیاب کرانے مٰں ان کی مدد کریں۔

#

متعلقہ عنوان :