ٰ بلوچستان یونیورسٹی کوٹہ میں طلبہ وطالبات کو حراساں کرنا ایک مذموم سازش ہے،گہرام گچکی ایڈووکیٹ

منگل 15 اکتوبر 2019 22:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) بلوچ عوامی موومنٹ BAM کی مرکزی آرگنازنگ کمیٹی کے اراکین گہرام گچکی ایڈووکیٹ اور اسرار حکیم زہری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کوٹہ میں طلبہ وطالبات کو حراساں کرنا ایک مذموم سازش ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یونیورسٹی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ملوث افراد کے خلاف سخت ست سخت کارروائی کی جاے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کوٹہ میں خفیہ کیمرا سے طلبہ وطالبات کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے کسی صورت معافی کے قابل نہیں ہیں۔ یونیورسٹی ہاسٹلز میں طلبہ وطالبات کو حراساں کرنے والوں کو خلاف فوری ایکشن لیا جاے اور طلبہ وطالبات کو تحفظ فراہم کیا جاے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعلی تعلیمی اداروں میں غیراخلاقی حرکات وسکنات یونیورسٹی سے ہاسٹل سسٹم ختم کرنے اور دور دراز کے طلبہ وطالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی جو سازش کی جارہی ہے اس کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

بلوچ عوامی موومنٹ BAM حکومت بلوچستان اور بلوچستان یونیورسٹی کوٹہ کی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ ایسی حرکتیں کرنے والے گروہ کو جلد از جلد گرفتار کر کے منظر عام پر لے آیں اور طلبہ وطالبات کو تحفظ فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :