محمدعثمانی ایک بہت بااعتماداور محنتی انسان تھے،کمشنر کراچی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) محمدعثمانی ایک بہت بااعتماداور محنتی انسان تھے انہوں نے بہت ہی متحرک انداز میںاپنے کام کو کیا اور اس میں ایک بہترین معیار قائم کیا۔ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم عثمانی نے اپنے کام کو ہمیشہ ایمانداری اور محنت کے ساتھ سرانجام دیاوہ اور ان کا کام ہمیشہ زندہ رہے گا اور ان کی کمی کو کوئی پورا نہیں کرسکتا ۔

صدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ نے کہاکہ ایم ایم عثمانی صاحب مجھے بہت پسند کرتے تھے ،ان کو آرٹس کونسل میں اتنی دلچسپی تھی کہ نوے سے تیرانوے تک چار سال الیکشن لڑا اور جب میں نے الیکشن لڑنا شروع کیا تو میرے پاس آکر بیٹھتے اورمجھے سمجھایا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عثمانی صاحب کو یاد کرنے کایہی ایک بہترین موقع تھا۔اظہار خیال کرنے والوں میں مصور چترا پریتم ،عمران افسر ،عمران شیروانی، ثوبیہ نقش ،ماہین عثمانی،طلعت حسین ،انجم ایاز ،کمال اظفر، مینو مارکر ،امینہ سید،شفیق الرّحمن پراچہ ، سید سلیم عباس جیلانی اور دیگر نے اظہار خیال کیا ۔

سید مکرم سلطان بخاری نے نظامت کے فرائض سرانجام دیئے ۔تقریب کے اختتام پرصدر آرٹس کونسل محمداحمد شاہ ماہین عثمانی، ذوجہ محترمہ ایم ایم عثمانی ، سردار صاحب ، سلیم عباس جیلانی اور دیگر نے ایم ایم عثمانی کی سالگرہ پر کیک کاٹا۔