لاہور ہائیکورٹ نے نیب کیسز کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا

منگل 15 اکتوبر 2019 23:05

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے کیسز کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان کی منظوری کے بعد ترمیمی روسٹر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جسٹس علی باقر نجفی کے رخصت پر جانے کے باعث نیب کے کیسز کی سماعت کیلئے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دو رکنی نیا بنچ نیب کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جس میں جسٹس اسجد جاوید گرال بھی شامل ہیں۔