لاہور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی جاوید حسین کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:05

لاہور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی جاوید حسین کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی کی طرف سے جاوید راشد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست میں رکن قومی اسمبلی جاوید حسین کی ڈگری کو چیلنج کیا گیا تھا۔وکیل مدعا علیہ نے عدالت کو بتایا کہ بنوں یونیورسٹی سے رکن قومی اسمبلی کی ڈگری کی تصدیق ہو چکی ہے۔درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کیا جائے۔