Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے نیب کو کہا کہ میاں منشاء کو ہاتھ بھی نہیں لگانا: سعید غنی

وزیراعظم نے خود فون کر کے میاں منشاء کے خلاف کارروائی کرنے سے منع کیا، میاں منشاء کے خلاف کیسز 11سال سے دبائے جارہے ہیں: رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 19:24

وزیراعظم عمران خان نے نیب کو کہا کہ میاں منشاء کو ہاتھ بھی نہیں لگانا: ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر2019ء) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نیب کو کہا کہ میاں منشاء کو ہاتھ بھی نہیں لگانا ہے۔ سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خود فون کر کے میاں منشاء کے خلاف کارروائی کرنے سے منع کیا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ میاں منشاء کے خلاف کیسز 11سال سے دبائے جارہے ہیں اور اب بھی ان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ راشد سومرو اور جے یو آئی کا اپنا حق ہے الیکشن لڑیں ہم ان کو مجبور نہیں کرسکتے لیکن اگر وہ یہ کہتے ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں سب اکٹھی ہیں تو پی ٹی آئی اور جی ڈی اے تو اپوزیشن میں نہیں، یہ تو حکومتی اتحاد ہے۔

(جاری ہے)

نثار کھوڑو نے یہ سوال اٹھایا ہے اور مولانا فضل الرحمن سے بھی یہ بات ضرور کی جائے گی، ان کو اس کا نوٹس لینا چاہئے کہ ایک طرف وہ وفاقی حکومت کیخلاف تحریک چلا رہے ہیں اور دوسری طرف ان کی جماعت حکومت کے اتحادیوں کی حمایت کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کتے کے کاٹے پر لگنے والی ويکسين کی صرف سندھ ہی نہيں بلکہ پورے ملک ميں قلت ہے۔ کراچی میں پولیس پاسنگ آؤٹ تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کل جو واقعہ ہوا ہے،سارے مریض عباسی شہید اسپتال گئے تھے اور یہ اسپتال کے ایم سی کے تحت کام کرتا ہے۔ انھوں نے عباسی شہيد اسپتال ميں ويکسين نہ ہونے کا ذمہ دار کے ايم سی کو قرار ديا۔ وزيراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کتے کے کاٹنےکی ويکسين کی پورےملک ميں کمی ہے،جہاں سے قلت کی اطلاع آتی ہے وہاں ویکسین پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ سعید غنی نے آزادی مارچ کے بارے میں کہا ہم آزادی مارچ کے شرکا کو اپنے علاقوں سے ہار ڈال کر رخصت کریں گے ان کے ساتھ اسلام آباد نہیں جائیں گے.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات