Live Updates

برطانوی شاہی جوڑے کی رکشے میں بیٹھ کر پاکستان مونومنٹ آمد

تقریب میں شرکت کے لیے شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم رکشے میں بیٹھ کر پاکستان مونومنٹ پہنچ گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 19:33

برطانوی شاہی جوڑے کی رکشے میں بیٹھ کر پاکستان مونومنٹ آمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) برطانوی شاہی جوڑے کی رکشے میں بیٹھ کر پاکستان مونومنٹ آمد، تقریب میں شرکت کے لیے شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم رکشے میں بیٹھ کر پاکستان مونومنٹ پہنچ گئے۔ شاہی جوڑا رات کے کھانے کے لیے پاکستان مونومنٹ پہنچا جہاں پاکستانی فنکار، غیرملکی سفراء اور بہت سے مہمانوں نے انکا استقبال کیا۔

اس موقع پر شہزادہ ولیم نے شیروانی زیب تن کر رکھی تھی جبکہ شہزادی کیٹ نے پاکستان جھنڈے کے رنگھ والی سبز پاکستانی قمیض اور سفید شلوار پہنی ہوئی تھی۔ شاہی جوڑا رکشے میں بیٹھ کر تقریب میں پہنچا۔
اس سے قبل آج صبح برطانوی شاہی جوڑا وزیراعظم ہاؤس پہنچا جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 
برطانوی شاہی جوڑا رکشے سے اتر کر آتے ہوئے
برطانوی شاہی جوڑا رکشے سے اتر کر آتے ہوئے
شہزادہ ولیم
شہزادہ ولیم

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیٹ مڈلٹن نے سبز رنگ کا خوبصورت جوڑا زیب تن کر رکھا تھا جس سے پاکستان کی ثقافت جھلک دکھ رہی تھی۔ شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان سمیت چار وزراء ظہرانے میں شریک ہوئے۔ اس کے بعد شاہی جوڑے نے اسلام آباد کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا جہاں شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن بچوں کے ساتھ گُھل مل گئے۔

تعلیمی اداروں کے دورے کے موقع پر شہزادہ ولیم اور اُن کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن گاڑی سے اُترے تو وہاں موجود سکیورٹی اہلکار نے شہزادہ ولیم کو سیلوٹ پیش کیا جس پر شہزادہ ولیم نے سکیورٹی اہلکار سے مصافحہ کیا۔ سکیورٹی اہلکار نے کیٹ مڈلٹن کو دیکھ کر انہیں بھی سیلوٹ پیش کیا جبکہ کیٹ مڈلٹن نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا دیا جس پر اہلکار نے کیٹ مڈلٹن سے بھی مصافحہ کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات