Live Updates

وزیر اعظم عمران خان عالمی دنیا میں ایک نئے رہنماء کے طور پر سامنے آرہے ہیں ،سردار اسرار ترین

ملک اس وقت ترقی کے راہ پر گامزن ہو رہا ہے ،بعض سیاستدانوں کو انکی عوامی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ،مرکزی رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:24

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ عالمی دنیا میں ایک نئے رہنماء کے طور پر سامنے آرہے ہیں اسی لیئے بعض سیاستدانوں کو انکی عوامی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ہے ملک اس وقت ترقی کے راہ پر گامزن ہو رہا ہے کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف گیرا تنگ ہونے پر وہ ملک میں سیاسی عدم استحکام لانا چاہ رہے ہیں ملک معاشی طور پر بہتری کے طرف جارہا ہے لیکن شکست خوردہ سیاستدان اسمیں روڑے ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ازادی مارچ کا کوئی مقصد ہمیں واضع طور پر نظر نہیں ارہا جو سیاسی لیڈرز گزشتہ جنرل الیکشن میں ہار گئے وہ اج دوبارہ اسمبلی میں پہنچنے کیلئے نئے الیکشن کی بات کر رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت اپنی ائینی مدت ہر صورت پوری کریگی ان سب سیاستدانوں کو مزید چار سالوں تک انتظار کر نا پڑیگا انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی پی ٹی ائی کی اہم اتحادی ہے ہم ہر مشکل میں حکومت کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی پارٹیاں ملک کی ترقی امن تعلیم وصحت کے خلاف جہاد کریں اور کشمیر کے مظلوم انسانوں کو بھارت کی غلامی سے ازادی کیلئے ازادی مارچ کریں تو ہم بھی انکا بھر پور ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ ائین پر امن احتجاج کی ہر پاکستانی کو اجازت دیتی ہے لیکن اگر ستائیس اکتوبر کو مظاہرین نے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے اور بھگدڑ اور لوٹ مار کرنے کی کوشش کی تو بھر قانون ضرور حرکت میں ائیگا کیوںکہ قانون سے کوئی شخص بالاتر نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے انتخابی وعدوں کو پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ملک میں عوام کیلئے پچاس لوکھ گھروں کے منصوبے پر کام کا اغاز ہو چکا ہے بے روزگار افراد کے لیئے کامیاب نوجوان پروگرام کا اغاز بھی اسی ہفتے وزیر اعظم کررہے ہیں جبکہ نادار افراد کیلئے لنگر پروگرام کا اغاز اسلام اباد سے ہو گیا ہے جبکہ سندھ کے ضلع تھر پار کر سے بھی عنقریب کر دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اج کرپشن کا خاتمہ ہو رہا ہے قومی خزانے میں لوٹی ہوئی رقم واپس ارہی ہے جو کہ ملک کی ترقی پر خرچ ہو گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر جس طرع اقوام متحدہ میں اٹھا یا اسکی ماضی میں کوئی حکومت مثال پیش نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں امن کی بالادستی چاہتا ہے اس لیئے وزیر اعظم ایران اور سعودیہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے سہولر کاری کا رہا ہے جس کے دنیا میں ابہت اچھے اثرات پڑینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے علاہ کچھ بھی ہاتھ نہیں ائیگا اج فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور دیگر اداروں کے بھی وزیر اعظم سے اچھے تعلقات ہیں ملک اس وقت دھرنوں اور سیاسی عدم استحکام کا کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتا بلکہ تمام سیاسی پارٹیوں کو ملک کی ترقی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات