کراچی کا نام تبدیل نہیں کررہے ہیں،کراچی ایک تاریخی شناخت ہے، مولا بخش چانڈیو

منگل 15 اکتوبر 2019 23:32

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء مولا بخش چانڈیو نے سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ کراچی کا نام تبدیل نہیں کررہے ہیں،کراچی ایک تاریخی شناخت ہے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک عظیم لیڈر کا بیٹا ہے اور اس کی گفتگو کو سنے وہ ملک کے مفاد میں بات کرتے ہیں،انکا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو اگر ہم سپورٹ کر رہے تھے تو انہیں بھی لاڑکانہ میں پیپلز کے امیدوار کو سپورٹ کرنا چاہئے ،انہوں نے کہاکے پیپلز پارٹی احتساب کی مخالف نہیں ہے، لیکن انتقام کو برداشت نہیں کریں گے،آصف علی زرداری، محترمہ فریال تالپور، مریم نواز اور خورشید شاہ کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا جارہا ہے ، مولا بخش چانڈیو کا مزید کہناتھا کے فریال تالپور کو سندھ سے اسلام آباد منتقل کرنا کہاں کی منطق ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے مرد تو اپنی جگہ خواتین کے ساتھ بھی ناروسلوک کیا جارہا ہے،کوئی پاکستانی شہری اس طرح کے انتقامی اقدامات قبول نہیں کریگا،اگر خورشید شاہ نے کرپشن کی ہوتی تو پہلے ہی اپنی ضمانت کروا لیتے،احتساب عدالت کے باہر بڑی تعداد. میں لوگوں کی موجودگی خورشید شاہ سے عوام کا اظہار محبت ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمن کے احتجاج کی بھرپور حمایت کی ہے لاڑکانہ میں جے یو آئی کی جانب سے پی ٹی آئی کے حامی امیدوار کی حمایت پر خدشات ہیں،جب ہم مولانا فضل الرحمن کی وفاق کی خاطر حمایت کررہے ہیں تو انہیں بھی سوچنا چاہیئے �

(جاری ہے)