Live Updates

ملک میں پُرتشدد سیاست کا خطرہ بڑھ رہا ہے،صاحبزادہ حامد رضا

منگل 15 اکتوبر 2019 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک میں پُرتشدد سیاست کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ سیاسی درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرنے کی ضرورت ہے۔ قوم اہل کشمیر سے بے وفائی اور غداری برداشت نہیں کرے گی۔ بھارت کی کھلی جارحیت کا جواب احتجاج نہیں اقدام ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو فوجی طاقت کے ذریعے ہڑپ کرنے کا بھارتی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جارحانہ، ظالمانہ اور سفاکانہ اقدامات کے خلاف آواز اٹھائے۔ اہل کشمیر حالیہ تاریخ کے طویل ترین کرفیو کی زد میں ہیں۔ اقوام متحدہ کشمیریوں کی نسل کشی کے مودی منصوبے پر کیوں خاموش ہے۔ ہندو دہشت گردی امن عالم کے خلاف خطرہ بن چکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے علماء و مشائخ اور دینی مدارس کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکمران تکبر چھوڑ کر تدبر کے ذریعے اپوزیشن کے تحفظات دور کریں ۔ بیرونی خطرات میں گھرا ہوا ملک کسی سیاسی تصادم کا ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا۔ ملک میں انارکی پھیلانا بھارت کو خوش کرنے کے مترادف ہے۔ سیاسی مسائل کو مزاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ سیاسی عدم استحکام بڑھا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ حکومت سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ عمران خان ریاست مدینہ کا وعدہ بھول چکا ہے۔ پاکستان کو ریاست مدینہ کا عکس بنانے کے لئے علماء سے مشاورت کی جائے۔ قومی معیشت اور قومی سلامتی لازم و ملزوم ہیں اس لئے حکومت قومی معیشت کو مستحکم کرنے پر توجہ دے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات