Live Updates

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان برطانوی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بن گیا

برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کی وزیراعظم عمران خان کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگا، برطانوی میڈیا

منگل 15 اکتوبر 2019 23:49

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان برطانوی میڈیا ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا دورہ پاکستان برطانوی میڈیا کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال کرنے کی وزیراعظم عمران خان کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگا۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے لکھا کہ والدہ لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے باعث یہ دورہ شہزادہ ولیم کے لیے جذباتی نوعیت کا حامل ہے۔

شہزادی ڈیانا سے قربت کی وجہ سے سابق کرکٹ اسٹار اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان بچپن سے شہزادہ ولیم کو جانتے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی جوڑے کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور بریگزٹ بحران کے وقت برطانیہ کے لیے بین الاقوامی تعلقات کی بہتری میں معاون ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل برطانوی شاہی محل سیاسی اور سکیورٹی اعتبار سے دورہ پاکستان کو شاہی جوڑے کا پیچیدہ ترین دورہ قرار دے چکا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان ا?مد کو دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی قرار دیا ہے۔پاکستان ا?مد پر کیٹ مڈلٹن نے فرانسیسی برطانوی ڈیزائنر کیتھرین واکر کا تخلیق کردہ ہلکے نیلے رنگ کا جدید طرز کا شلوار قمیض زیب تن کیا۔ڈچز ا?ف کیمبرج کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی اخبار نے لکھا ہے کہ انہوں نے ایک مسلمان ملک کی روایات کا احترام کرتے ہوئے لباس کا انتخاب کیا۔ جس سے ماضی میں لیڈی ڈیانا کے پاکستان کے دوروں پر پہنے گئے ملبوسات کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات