یوسف چند کی گرفتاری کے خلاف دائررٹ پٹیشن پر پولیس حکا م کونوٹس

منگل 15 اکتوبر 2019 23:56

پشاور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پشاورہائیکورٹ نے تین ایم پی او کے تحت یوسف چند کی گرفتاری کے خلاف دائررٹ پٹیشن پر پولیس حکا م کونوٹس جاری کردیاہے۔منگل کے روز کیس کی سماعت چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مسرت ہلالی نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت یوسف علی ایڈووکیٹ نے عدالت کوبتایاکہ یوسف چند کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔ یوسف چند پرمنشیات فروشی کا جھوٹا الزام عائد کیاگیا ہے، ان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں مگرکئی دنوں سے جیل میں ہے۔ابتدائی دلائل سننے کے بعدعدالت نے کیس میں ڈی سی اور ڈی پی او نوشہرہ سے جواب طلب کرلیا۔