Live Updates

پنجاب حکومت شہریوں کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے رات دن کوشاں ہے،فیاض الحسن چوہان

ایک سال کے قلیل عرصے میں حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب تیزی سے پیش قدمی کی ہے، حلقے کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کر کے پنجاب کا مثالی حلقہ بنایا جائے گا،وزیر کالونیز پنجاب سی 71 اور 72 میں گیس پائپ لائن کی تنصیب سے شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کے مسئلے سے نجات حاصل ہو گی جو شہریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے،تقریب سے خطاب

منگل 15 اکتوبر 2019 22:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیر کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ایک سال کے قلیل عرصے میں حلقے کے دیرینہ مسائل کے حل کی جانب تیزی سے پیش قدمی کی ہے - پی پی 17 کی شرقی یونین کونسلوں کو ماضی میں بری طرح نظرانداز کیا گیا جس کی وجہ سے یہاں کے رہائشی بنیادوں سہولتوں سے محروم رہے - انہو ںنے کہا کہ یو سی 71 اور 72 میں ڈیڑھ کلومیٹر فاصلے تک چار انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی تنصیب سے شہریوں کو سردیوں میں گیس پریشر میں کمی کے مسئلے سے نجات حاصل ہو گی جو شہریوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے - ان خیالات کا اظہار انہو ںنے یونین کونسل 72 شکریال میں سوئی گیس کی چار انچ قطر کی ڈیڑھ کلومیٹرطویل پائپ لائن کی تنصیب کا افتتاح کرتے ہوئے ان کے اعزاز میں عمائدین علاقہ کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ اس موقع پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت, عمائدین علاقہ اور شہریو ںکی بڑی تعداد موجود تھی -فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایک سال کے اندر اندر حلقے کی تقریبا چالیس فیصدسے زائد بنیادی مسائل حل کر لیئے گئے ہیں - انہو ںنے کہا کہ حلقے کی شمالی یونین کونسلوں میں رہائشیوں کو موسم سرما میں گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس پر قابو پانے کے لیئے مین لائن سے چار انچ قطر کی ڈیڑھ کلو میٹر طویل پائپ لائن کی تنصیب کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کی تکمیل سے شہریوں کا سوئی گیس پریشر کمی کا مسئلہ حل ہو جائے گا - وزیر کالونیز نے مزید کہا کہ حلقے میں 19 ٹیوب ویلوںاور پانی کی نئی پائپ لائنوں کی تنصیب سے ہر گھر میں پانی کی وافر فراہمی یقینی بنائی گئی ہے - فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈینگی وباء کی روک تھام اور عام آدمی کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیئے ان کی کاوشوں سے محکمہ صحت کا موبائیل یونٹ اپنے پورے ساز و سامان کے ساتھ گزشتہ پندرہ روز سے حلقے میں موجود ہے - انہو ںنے کہا کہ یہ ہیلتھ یونٹ پورے ہسپتال کے برابر ہے اور اس میں ڈینگی سمیت دیگر درجنوں امراض کے مفت ٹیسٹ کیے جاتے ہیں- وزیر کالونیز نے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے شہریوں کو تمام مسائل سے ذاتی طور پر آگاہ ہیں اور انہیں بنیادی سہولیات اور ان کے مسائل کم کرنے کے لیئے پوری محنت , لگن اور تندہی سے شب و روز مصروف ہیں - صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت شہریوں کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کے لیئے رات دن کوشاں ہے - انہو ںنے کہا حلقے کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کر کے پنجاب کا مثالی حلقہ بنایا جائے گا-
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات