Live Updates

اضافہ شدہ

ْوزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں ملاقات دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی

منگل 15 اکتوبر 2019 23:05

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی منگل کو سعودی فرمانروا خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن و استحکام کی خاطر خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے پرامن حل پر زور دیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار عباس بخاری اور سینئر افسران شریک تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات