Live Updates

کشمیریوں نے سیبوں پر ’’میری جان، عمران خان‘‘ لکھ کر بھارت کو سپلائی کر دیے

مقبوضہ کشمیر سے بھارت بھیجے جانے والے سیبوں پر ’پاکستان زندہ آباد‘ اور ’میری جان، عمران خان‘ کے نعرے لکھے ہوئے دیکھ کر بھارتی سیخ پا ہو گئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 23:38

کشمیریوں نے سیبوں پر ’’میری جان، عمران خان‘‘ لکھ کر بھارت کو سپلائی ..
سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 15 اکتوبر2019ء) کشمیریوں نے سیبوں پر ’’میری جان، عمران خان‘‘ لکھ کر بھارت کو سپلائی کر دیے ہیں۔ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت میں کشمیر سے آئے سیبوں پر ’’میری جان، عمران خان‘‘ کے نعرے لکھے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے بھارت بھیجے جانے والے سیبوں پر ’پاکستان زندہ آباد‘ اور ’میری جان، عمران خان‘ کے نعرے لکھے ہوئے دیکھ کر بھارتی سیخ پا ہو گئے ہیں۔

 
سیبوں پر کالے مارکر کے ساتھ پاکستان کے حق میں نعرے درج کیے گئے ہیں، نعرے انگریزی اور اردو میں لکھے گئے ہیں۔ دوکانداروں نے بتایا کہ انہوں نے سیب بیچنے کیلیے پیٹیاں کھولیں تو سیبوں پر میری جان عمران خان اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف لائن آف کنٹرول چناری اور چکوٹھی کے درمیان(چنوئیاں ،بھرائیاں کے مقام پر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کا بھارتی مورچوں کے سامنے احتجاجی دھر نا دسویں جبکہ بھوک ہڑ تال دوسرے روز بھی جاری رہی بھارت مخالف ،آزادی کے حق میں زبردست نعرے بازی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے قائدین اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے درمیان رابطوں کے باعث ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد شاہراہ سرینگر سے کنٹینر ہٹا کر ایل او سی چکوٹھی کی طرف بڑھنے کی کال موخر کر دی گئی پولیس کی بھاری نفری کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی روک تھام اور مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے شاہراہ سرینگر پر کنٹینر لگائے گیارویں روز بھی مورچہ زن ہے۔

اس حوالے سے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی رہنماء طاہرہ توقیر کا کہنا تھا کہ ہم دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں یہ ہمارے پر امن مارچ کا آخری اور دوسرا مرحلہ ہے اس کے بعدایک ہی آپشن موجود ہے اقوام متحدہ کے نمائند گان ہمارے ساتھ مذاکرات کریں نہیں تو حکومت کنٹینر ہٹائے اور ہمیں آگے جانے دے اگر ہمیں پر امن طور پر آگے نہیں جانے دیا تو ہم خود کنٹینر ہٹا کر آگے کی طرف بڑھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات