برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شاہی جوڑے کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کے دوران وزیر داخلہ، دفاع سمیت دیگر وزراء کو شاہی مہمانوں کے قریب نہ جانے دیا گیا

ناروا سلوک پر حکومتی وفد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ بر طانوی سفیر کے ساتھ بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 15 اکتوبر 2019 23:57

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شاہی جوڑے کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اکتوبر 2019ء) برطانوی شاہی جوڑا 5 روزہ دورے پر پاکستان آیا ہوا ہے اور آج شاہی جوڑے کی وزیراعظم سے ملاقات بھی ہوئی۔ آج شام شاہی جوڑے کے اعزاز مین برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے عشائیہ کا انعقاد کیا گیا تھا لیکن اس تقریب میں بدنظمی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے تقریب میں بہت سے مہمان آئے ہی نہیں اور آئے ہوئے بہت سے مہمان بھی واپس چلے گئے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شاہی جوڑے کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کے دوران وزیر داخلہ، دفاع سمیت دیگر وزراء کو شاہی مہمانوں کے قریب نہ جانے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا جس میں پاکستان کی سیاسی ، سماجی اور حکومتی شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

بر طانوی ہائی کمیشن کے جاری دعوت نامہ میں یہ ہدایات دی گئی تھیں کہ 6بجے سے پہلے آپ نے ہر صورت شکر پڑیاں عشائیہ میں شر کت کیلئے پہنچنا ہے اس کے بعد تقر یب میں شر کت کی اجازت نہیں ہوگی۔ دعوت نامے پر ہدایات کی وجہ سے وزراء سمیت تحر یک انصاف کی دیگر شخصیات تقریب میں پہنچ گئیں لیکن وہاں بیٹھنے کیلئے انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے جس کے باعث متعدد مہمان تقریب چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

دوسری جانب سکیورٹی وجوہات کا بہانہ بناتے ہوئے وفاقی وزراءسمیت دیگر کو وہاں بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی جہاں شہزاد ولیم اورکیٹ میڈ لٹن عام لوگوں سے مل رہے تھے ۔ حکومتی وفد میں وفاقی وزیر داخلہ بر یگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، وزیر ترقی و منصوبہ بندی خسر وبختیار ، وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اور نعیم الحق سمیت دیگر شامل تھے۔اس ناروا سلوک پر حکومتی وفد نے یہ معاملہ بر طانوی سفیر کے ساتھ بھی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔