اجرت مانگنے پر لاہور کی امام بارگاہ کے نگراں نے مزدور پر شیر چھوڑ دیا

الیکٹریشن ایک ماہ سے اپنی اجرت کا تقاضہ کر رہا تھا جس پر امام بارگاہ صدائے امام حسین کے نگراں علی رضا نے اپنے پالتو شیر کے ذریعے محمد رفیق کو شدید زخمی کروا دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 اکتوبر 2019 00:56

اجرت مانگنے پر لاہور کی امام بارگاہ کے نگراں نے مزدور پر شیر چھوڑ دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اکتوبر2019ء) اجرت مانگنے پر لاہور کی امام بارگاہ کے نگراں نے مزدور پر شیر چھوڑ دیا، الیکٹریشن ایک ماہ سے اپنی اجرت کا تقاضہ کر رہا تھا جس پر امام بارگاہ صدائے امام حسین کے نگراں علی رضا نے اپنے پالتو شیر کے ذریعے محمد رفیق کو شدید زخمی کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مشہور امام بارگاہ صدائے امام حسین کے نگراں علی رضا نے ایک الیکٹریشن کو محض اپنی اجرت مانگنے پر پالتو شیر کے ذریعے حملہ کروا کر زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق امام بارگاہ صدائے امام حسین کے نگراں علی رضا کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 9 ستمبر کو پیش آیا تھا جس میں الیکڑیشن کو متعدد زخم آئے۔ پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق علی رضا نے امام بارگاہ میں کام کرانے کے لیے الیکڑیشن کی خدمات حاصل کیں تاہم کام ختم کرنے کے بعد جب رفیق نے معاوضے کا تقاضہ کیا تو علی رضا نے ادائیگی کے لیے چند روز بعد آنے کا کہا۔

(جاری ہے)

نگراں علی رضا نے متعدد مرتبہ رفیق کو بلا کر ادائیگی نہیں کی اور ایک دن جب الیکڑیشن رفیق نے رقم کی ادائیگی کے لیے اصرار کیا تو علی رضا نے پالتو شیر اس پر چھوڑ دیا جس کے نتیجے میں الیکڑیشن کے چہرے اور بازو پر گہرے زخم آئے۔ حملے کے دوران ملزم اور اس کے تین ساتھی محض تماشائی بنے رہے اور شیر سے بچانے کے قعطاً کوشش نہیں کی۔ اس دوران چیخنے چلانے کی وجہ سے راہ گیر متوجہ ہوئے اور ان کی مداخلت پر شیر کو پیچھے ہٹایا گیا۔ اس حوالے سے متاثرہ شخص محمد رفیق نے بتایا کہ وہ علی رضا کے خلاف شکایت درج کرانے پر اس وقت مجبور ہوا جب مشتبہ ملزم نے وعدہ خلافی کی اور زخموں کا علاج کرانے اور معاوضے کی ادائیگی سے انکار کیا۔