خبردار کافی پینے والے ہوشیار ہو جائیں

کہیں وزن کم کرنے کے چکر میں ہارٹ اٹیک یا فالج نہ کروا بیٹھیں

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 16 اکتوبر 2019 06:34

خبردار کافی پینے والے ہوشیار ہو جائیں
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء)   کافی کسے پسند نہیں ہے اور اگر خاص طور پر سلم ہونے کے لیے کافی متعارف کرائی گئی ہو تو سونے پر سہاگہ والی بات ہے۔لوگوں میں اب چائے اور گرین ٹی کی نسبت کافی پینے کا رجحان کافی حد تک فروغ پا رہا ہے مگر کافی پینے والوں کو سعودی عرب کے محکمہ ہیلتھ نے خبر دار کیا ہے۔اگرچہ کافی سے پرہیز سعودی عرب والوں کو کہا گیاہے مگر چونکہ آن لائن کافی دنیا بھر میں منگوائی جاتی ہے اس لیے پاکستان میں بھی اسمارٹ ہونے کے شوقین حضرات میں اس کافی کابہت حد تک رواج ہے۔

لہٰذا ہیلتھ رپورٹ کے مطابق خود کو موٹاپے سے نجات دینے کے لیے کافی پینے والے شوقین افراد اب اس عادت سے چھٹکارا حاصل کر لیں۔ محکمہ صحت نے وزن میں کمی کرنے والی کافی کے ایک مشہور برانڈ پر پابندی عائد کرتے ہوئے انتباہ جاری کیا ہے اس میں ایسا جز شامل ہے جو دل کے دورے اور فالج کا سبب بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں محکمہ صحت نے ایک سرکلر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ لشو سلمنگ 3-ان -1 انسٹنٹ نامی کافی کے نمونوں سے معلوم ہوا ہے کہ اس میں ممنوعہ مادہ شامل ہیں، جو دل کے دورے اور فالج کا خطرہ بڑھاتا ہیں، یہ 444 جعلی مصنوعات میں سے ایک ہے، جنہیں وزن کو کم کرنے کیلئے فروغ دیا جاتا ہے۔

چین میں تیار کردہ سلمنگ کافی کے پیکٹ میں لکھا گیا ہے کہ یہ جنوبی افریقہ کے صحرائے کلہاڑی میں پائے جانے والے قدرتی پلانٹ ہوڈیا کیکٹس سے بنا ہے۔کافی کو متحدہ عرب امارات میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں میں فروغ اور فروخت کیا جاتا تھا۔سرکلر کے مطابق ڈی او ایچ نے کہا کہ لیبارٹری کے نتائج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مشروبات میں ممنوعہ مادہ ہے ، جو پیکیجنگ پر غیر اعلانیہ تھا اور جب وہ استعمال ہوتا ہے تو اسے دل کا دورہ پڑنے اور فالج کے خطرے میں اضافہ ہوتا تھا۔جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آن لائن فروخت ہونے والی دوائیوں میں سے تقریبا 90 فی صد ادویات ملاوٹ اور جعلی ہیں۔