کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا
فٹ بال کی دنیا میں700 گول کرنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے
سجاد قادر بدھ 16 اکتوبر 2019 07:07
(جاری ہے)
رونالڈو نے سب سے زیادہ گول ریال میڈرڈ کے لیے کھیلتے ہوئے کیے جہاں انہوں نے ہسپانوی کلب کے لیے 438 میچ کھیلتے ہوئے گیند کو 450 مرتبہ جال کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل انہوں نے چھ سیزنز میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی 232 میچوں میں نمائندگی کرتے ہوئے 118 گول اسکور کیے تھے جبکہ وہ یوونٹس سے کھیلتے ہوئے 51 میچوں میں 38 گول اسکور کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا بہترین لمحہ ہے لیکن شکست کے سبب یہ مزہ کرکرا ہو گیا، ہم اچھا کھیلے لیکن جیت نہ سکے۔اس سے قبل میچ میں یوکرین نے پرتگال کو 1-2 سے شکست دے کر دو قیمتی پوائنٹس اپنے نام کر لیے۔میچ میں یوکرین کی ٹیم ابتدا سے ہی حاوی رہی اور چھٹے منٹ میں گول اسکور کر کے میچ میں برتری حاصل کی اور پھر 27ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے اپنی برتری کو دگنا کردیا۔پرتگال کی ٹیم نے گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں لیکن کامیاب نہ ہو سکی البتہ 72ویں منٹ میں انہیں پینالٹی ملی جس پر رونالڈو گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔البتہ اس کے بعد متعدد کوششوں کے باوجود بھی پرتگال کی ٹیم میچ برابر نہ کر سکی اور یوکرین نے میچ میں 1-2 سے کامیابی حاصل کر لی۔مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.