مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت کے بعد امریکی اور یورپی منڈیوں میں بھارتی برآمدات میں 6.57 فیصد کمی

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:05

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر بھارتی جارحیت سے عالمی برادری میں بھارت کو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

بین الپارلیمانی یونین کے انتخابات میں بھارتی امیدوار کی بدترین ناکامی کے بعد اب امریکہ اور یورپ کے بازاروں میں بھارتی مصنوعات کیمانگکم ہونے کی وجہ سے ستمبر میں بھارتی برآمدات 6.57 فیصد کم ہوکر 26.03 ارب ڈالر ہوگئیں جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں یہ عدد و شمار 27.87 ارب ڈالر تھا۔

گزشتہ روز بھارت کی جانب سے جاری حکومتی اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ اگست 2019 میںبھارتی برآمدات 26.13 بلین ڈالر تھی۔ رواں مالی سال میں ستمبر تک برآمدات 2.39 کم ہو کر 159.57 بلین ڈالر رہ گیا جبکہ پچھلے مالی سال کے 163.48 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھی۔