Live Updates

کیا عمران خان سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کی آڑ میں مولانا کا دھرنا رکوانے سعودی عرب گئے ؟

سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 اکتوبر 2019 10:14

کیا عمران خان سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کی آڑ میں مولانا کا دھرنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب سے متعلق نیا پنڈوراباکس کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرا تجزیہ تو یہ ہے کہ سعودی سفیر بھی ملک میں کافی متحرک رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان اور دیگر جتنے مولانا ہیں ان کا کرولا سعودی عرب سے ملتا ہے۔

عارف نظامی نے کہا کہ اب تو ایف اے ٹی ایف والا دور آ گیا ہے۔ ایک زمانے میں تو کُھلم کُھلا مال بھی آتا تھا۔ ان کا کوئی نہ کوئی اثرو رسوخ تو ہے۔ عارف نظامی نے کہاکہ عمران خان کے دورہ میں یہ بات ہو گی کہ مولانا کو نکیل ڈالی جائے کہ یہ کس راستے پر چل پڑے ہیں۔ یہ سب لوگ کسمپرسی کا شکار ہیں۔ صداقت عباسی نے بیان دیا کہ اُس وقت کا دھرنا ٹھیک تھا لیکن اب ہم میڈیا کی لائیو کوریج نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے بتایا کہ کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا سعودی عرب میں نواز شریف کے بارے میں بھی کوئی بات کی جائے گی ؟ تو میری رائے یہ ہے کہ سعودی عرب کے دل میں اب نواز شریف کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں ہے۔ وہاں نواز شریف کی کوئی بات نہیں ہو گی کیونکہ سعودی عرب اب نواز شریف سے متنفر ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں۔

ایران کے ساتھ مصالحت کرانے کا مشن لیے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچے تو ریاض کے گورنر نے ان کا شاہ خالد ایئرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جن میں خطے میں امن وامان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے سعودی قیادت کو دورہ ایران پر بھی اعتماد میں لیا۔خیال رہے کہدورہ ایران کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خلیجی ممالک کو کسی فوجی تنازع سے بچانے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ خلیجی ممالک میں تمام فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں۔ پاکستان سعودی ایران کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے میں سہولت کاری کے لیے تیار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات