غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والا برطانوی خاندان گرفتار

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:30

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) غیر قانونی طور سرحد عبور کرکے امریکہ داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک برطانوی خاندان کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، ذرائع ابلاغ کے مطابق وینکور کے نزدیک امریکہ اور کنیڈا کی سرحدپر برطانوی شہری ڈیوڈ کونرز اس کی اہلیہ ایلین ، تین ماہ کے بیٹے،ڈیوڈ کے بھائی مائکل کونرزاس کی اہلیہ گریس اور جڑواں بیٹیوں کو گرفتارکیا گیا ، برطانوی خاندان کا کہنا ہے وہ تعطیلات کے دوران سرحد پر گئے ،جہاں ان کی گاڑی سڑک کے کنارے ایک جانور کو بچانے کی کوشش میں حادثاتی طور امریکی حدود میں داخل ہوگئی۔

(جاری ہے)

امریکی بارڈر اور کسٹمز پروٹیکشن فورس نے 7 برطانوی شہریوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور ویڈیو کمیرہ کی فوٹیج میں بتایا ہے کہ ڈرائیور نے دانستہ طور پر گاڑی امریکی سرحد میں داخل کی ۔

متعلقہ عنوان :