ہالینڈ ،جنگل میں 9 سال تک تنہائی میں رہنے والے ایک خاندان کے 7 افراد کو تلاش کر لیاگیا

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:35

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ہالینڈ کے دارلحکومت کے شمال مشرق میں 130کلو میٹر دورجنگل میں 9 سال تک تنہائی میں رہنے والے ایک خاندان کے 7 افراد کو تلاش کر لیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق خاندان کے افراد ایک چھوٹے فارم ہائوس میں رہ رہے تھے ، جن کا گزر بسر زراعت اور مویشیوں پر تھا اور ان کا بیرونی دنیا سے 9 برس تک رابطہ منقطع تھا ان کی ماں کچھ عرصہ قبل انتقال کرگئی تھی ۔ پولیس نے ایک مخبر کی اطلاع پر ان افراد کو تلاش کیا اور ابتدائی علاج معالجہ کے لئے انہیں ہسپتال داخل کرا دیا ،جن میں ان کا بیمار والد اور اس کے چھ بچے شامل ہیں۔ ان کی عمریں 18سے 25 سال کے درمیان ہیں،فارم ہائوس باڑ کے ساتھ درختوں میں گھرا ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :