اسرائیل بین الاقوامی معاہدوں کو پامال کر رہا ہے، لبنانی صدر

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:40

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) لبنان کے صدر العماد میشل عون نے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی معاہدوں اور عالمی قوانین کی پامالی کا مرتکب ہو کر نیا سٹیٹس کو مسلط کرنے کی سازش کر رہا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک بیان میں لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ القدس تمام آسمانی مذاہب کا مرکز ہے۔

(جاری ہے)

اسے اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینا بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنا اور بین الاقوامی معاہدون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری، توسیع پسندی اور فلسطینی علاقوں پر ناجائز تسلط اسرائیلی ریاست کی عالمی معاہدوں سے بغاوت کا کھلا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی ریاست نے عرب علاقوں پر ناجائز قبضے اور توسیع پسندی کے منصوبوں کو نام نہاد انتخابی نعروں اور انتخابات جیتنے کا ایک ذریعہ بنا رکھا ہے۔