ترکی پر عائد امریکی پابندیوں کا خاتمہ شام میں فوجی آپریشن روکنے سے مشروط

بدھ 16 اکتوبر 2019 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا شام میں جنگ بندی کے لیے سفارتی دباؤ پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جبکہ ترکی نے امریکی پابندیوں کے خطرے کو نظر انداز کرتے ہوئے شمالی شام میں اپنی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ترکی پر دباؤ ڈالتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بحران حل نہ ہوا تو پابندیوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ امریکی عہدیدار نے نائب صدر مائک پینس کا دورہ ترکی کرد جنگجوؤں کے خلاف ترکی کی کارروائی روکنے کی کوشش کے سلسلے میں ہے۔