Live Updates

جے یو آئی ایف کے رہنما کا پاکستانی شہری نہ ہونے کا انکشاف

یہ رہنما کونسا غیر قانونی کام کر کے سینیٹر بنے؟ سینئیر صحافی کا نے بڑا دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 اکتوبر 2019 10:49

جے یو آئی ایف کے رہنما کا پاکستانی شہری نہ ہونے کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) معروف صحافی ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کے ایک رہنما پاکستانی شہری نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے ایک سینیٹر ہے عبداللہ جن کے بارے میں اچانک یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان کا شہری ہی نہیں ہے،ایک علاقہ جہاں میلوں تک گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اور سمگل کی جاتی ہیں،گاڑیوں کے نمبر بدلے جاتے ہیں اور نہ جانے کیا کیا ہوتا ہے۔

وہاں سے ان سینیٹر کا تعلق تھا،اسی سلسلے میں انہوں نے اپنا پاکستانی شناختی کارڈ بھی بنوا رکھا تھا۔جس کے بعد وہ جمعیت علمائے اسلام کے ٹکٹ پر ایم پی اے بھی بنے،پھر سینیٹر بنے۔تاہم اب بتایا گیا ہے کہ اس کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بھی ضبط کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہارون الرشید نے کہا کہ اس سے قبل عمران خان بھی ایک افغانی کو ٹکٹ دے چکے ہیں۔

اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اویس توحید نے کہا کہ یہ مسئلہ بلوچستان میں بہت زیادہ ہے، محمود خان اچکزئی نے افغانیوں کو شناختی کارڈ دلوائے اور انہیں اپنا ووٹر بنوایا۔جس وجہ سے بلوچستان کی جمہوریت تبدیل ہوئی اور یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔جب کہ دوسری جانب نیشنل پارٹی سربراہ سینیٹر حاصل بزنجو نے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا صاحب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونگے،حکومت جعلی ہے،یہ منتخب حکومت نہیں قاسم سوری کا الیکشن اس بات کا ثبوت ہے،تمام حزب اختلاف ایک پیج پر ہیں ۔

منگل کو مولانا فضل الرحمن اور سینیٹر حاصل بزنجوکے درمیان ملاقات ہوئی جس میں آزاد مارچ سمیت مختلف امور زیر غور آئے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حاصل بزنجو نے کہاکہ مختلف اطراف سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ اپوزیشن تقسیم ہے،ہم نے 26 جولائی کو ہی کہہ دیا تھا کہ دھاندلی زدہ اسمبلی میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ کی بات مان کر اسمبلی گئے،وقت نے ثابت کیا کہ مینڈیٹ اور حکومت جعلی ہے،یہ منتخب حکومت نہیں قاسم سوری کا الیکشن اس بات کا ثبوت ہے،ہم مولانا صاحب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونگے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی جانب سے آزادی مارچ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات