TECNO Spark سیریز کی کامیابی کے بعد TECNO Camon 12 Air کی رواں ہفتے مارکیٹ میں لانچنگ متوقع

پاکستانی موبائل مارکیٹ میںTECNOکی کامیابیوں کے سفر میں TECNO Spark سیریز کی ریکارڈ سیل ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی

بدھ 16 اکتوبر 2019 11:12

TECNO Spark سیریز کی کامیابی کے بعد TECNO Camon 12 Air کی رواں ہفتے مارکیٹ میں لانچنگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستانی موبائل مارکیٹ میںTECNOکی کامیابیوں کے سفر میں TECNO Spark سیریز کی ریکارڈ سیل ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ۔ Spark سیریز کے GO Spark اور پھر اسی کا جدید ورژن 4 Sparkصارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔

Camon سیریز کا جدید ماڈل Camon 12 Air رواں ہفتے موبائل مارکیٹ میں لانچ کرنے کی تیاری جاری ہے۔

ٹیک ناقدین کے مطابق یہ موبائل فون اپنی قیمت اور فیچرز کے لحاظ سے موبائل مارکیٹ میں نہ صرف مقبول ہوگا بلکہ اس کی قیمت اور فیچرز کے مطابق یہ موبائل فون Spark سیریز کے سیل ریکارڈتوڑنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

انٹرنیٹ پر Camon 12 Air اپنی لانچنگ سے قبل ہی ٹاپ ٹرینڈبنا ہوا ہے۔ جس سے صارفین کاCamon 12 Air میں دلچسپی کا اندازہ با خوبی لگایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)


Camon 12 Air فیچرز اور قیمت :
ا نٹرنیٹ پر گردش کرتی خبروں کے مطابق اس فون کے اہم فیچرز میں 6.5 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ ان اسکرین کیمرہ اور اے آئی ٹرپل کیمرہ بھی موجود ہے ۔اس کے علاوہ 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری ،4 جی بی ریم اور 64 جی بی روم بھی موجود ہے۔یہ موبائل فون دو دلکش رنگ Bay Blue اورRoyal Purple میں متعارف کرایا جائے گا۔مارکیٹ میں یہ فون صارفین کے لئے قریباً 20 ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔



TECNO شائقین کی جانب سےSparkسیریز کے لانچ سے قبل ہی سوشل میڈیا پر اس کے چرچے عروج پے تھے۔Spark 4 کے لانچ ہونے کے چند گھنٹوں میں ہیTECNO نے ریکارڈ توڑ سیلزکی۔ٹیک ماہرین کی جانب سے اس سیریز کو پہلے ہی بجٹ کیٹیگری میں بہترین موبائل قرار دیا جا چکا تھا۔متعارف ہونے کے بعد TECNO شائقین نے بھی اسکی عمدہ کارکردگی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔