اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو فراہم کی گئی خدمات کی رپورٹ جاری کردی

بدھ 16 اکتوبر 2019 11:42

اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو فراہم کی گئی خدمات کی رپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو فراہم کی گئی خدمات کی رپورٹ جاری کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو فراہم کی گئی سہولیات میں 190 گاڑیوں کی رجسٹریشن، 470 گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی، 18 ڈومیسائلوں کا اجراء اور16 آئی ڈی پیز کو سرٹیفیکیٹس شامل ہیں۔ اسی طرح ضلعی انتظامیہ کی جانب سی13 میرج سرٹیفیکیٹ بھی جاری کئے گئے جبکہ 3 طلاق بھی رجسٹر کی گئی۔ 136 ڈیٹھ پاور آف اٹارنیز جاری کی گئیں۔626 جانوروں کا علاج کیا گیا جبکہ پی ایم ڈی یو میں 17 شکایات حل کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :