اوپن یونیورسٹی کے داخلوں میں ریکارڈ اضافہ ہو ا،ریجنل ڈائر یکٹر نفیسہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 11:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی مردان کی ریجنل ڈائر یکٹر نفیسہ کے اقدامات اور پروفیشنل ازم کی بدولت سمسٹر وائز داخلوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، تمام طلبا و طالبات کو گھر کی دہلیز پر تمام تعلیمی سہولیات اور نئے سیل پوائنٹ کو فعال کرنا ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمن اللہ مارکیٹ شیوہ اڈا میں ضلع صوابی کے سب سے بڑے (سیل پوائنٹ) اے ون کاپی شاپ کا افتتا ح کرتے ہو ئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یو نیور سٹی کی کار کر دگی تمام دنیا میں مانی جا تی ہے اس موقع پر تحصیل رزڑ کے کوآر ڈینیٹر محمد ایاز کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تحصیل رزڑ کی سیل پوائنٹ پر طلبا و طالبات کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر یگی۔