اکثر بیماریاں ہاتھ نہ دھونے سے لگتی ہیں، رضوان اللہ

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:01

اکثر بیماریاں ہاتھ نہ دھونے سے لگتی ہیں، رضوان اللہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کمیٹی افتھلمالوجی کے زیر اہتمام ہاتھ دھونے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ پرائمری سکول بکھیانہ مردان میں تقریب اور واک کا اہتمام کیاگیا ‘رضوان اللہ خان اور ہیڈ ٹیچر شیر رحمن نے ہاتھ دھونے کی اہمیت و افادیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہاتھ دھونا سنت رسولؓ ہے اور مسلمان اس پر کاربند بھی ہیں۔

(جاری ہے)

صابن سے ہاتھ دھونا از حد ضروری ہے اور کھانا کھانے سے پہلے بھی ہاتھ دھونا لازمی ہوتا ہے اور اس عادت کو معمول بنانا چاہیے کیونکہ اکثر بیماریاں ہاتھ نہ دھونے سے لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مذہب میں صفائی کی تاکید موجود ہے بلکہ صفائی کو نصف ایمان قرار دیا، اس لئے اس میں غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔اس موقع پر بچوں نے ہاتھ دھونے کا عملی مظاہرہ کیا اور اس پر گفتگو بھی کی۔

متعلقہ عنوان :