Live Updates

سی پیک کے باعث فنی تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، ظاہر شاہ طورو

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما مردان اورکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ حکومت ٹیکنکل ایجوکیشن پر بھرپورتوجہ دی ہے ،ہنرمند افرادی قوت ہی قوموں کی ترقی کا راز ہے ۔یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ٹیکنکل انسٹیٹیوٹ مردان میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ٹیوٹا کے ایم ڈی سجاد علی شاہ، ڈائریکٹر اکیڈمک ، صادق اورکزئی، چیئرمین ہدایت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کیوای سی عبدلولی یونیورسٹی شاہ حسین اعوان سمیت چیمبر کے صدر کلیم اللہ امجد اور مرکزی تنظیم تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہر شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ادارے کے پرنسپل انجینئر عبدالمقصود نے بریفنگ دی اور ادارے کی مجموعی کارکردگی سے شرکا کو آگاہ کیا ۔مہمان خصوصی ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ سی پیک کے باعث فنی تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے اور ان ضروریات کود یکھتے ہوئے فنی تعلیمی ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ موجود ہ حکومت کی ترجیحات میں ٹیکنکل ایجوکیشن سرفہرست ہیں اوران کی اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات