یونیورسٹی آف لکی مروت کا دو سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلہ شیڈول کا اعلان

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) دی یونیورسٹی آف لکی مروت نے دو سالہ ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلوں کا اعلان کر دیا،ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکڑ محمد ایاز کے مطابق مارنگ اورایونگ شفٹ میں داخلوں کے لئے 5 نومبرآخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خواہشمند امیدوار شعبہ بیالوجیکل سائنسز میں ایم ایس سی زوالوجی، شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ماسٹر ان کمپیوٹر سائنس، شعبہ بزنس منیجمنٹ اینڈ اکنامکس میں ماسٹر ان بزنس ایڈ منسٹریشن،شعبہ تعلیم و تحقیق میں ایم ایڈ و ایم اے ایجوکیشن اور شعبہ سیاسیات میں ایم اے پولیٹیکل سائنس میں داخلے کے لئے آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :