شوبز کی وجہ سے کبھی بھی ذاتی زندگی متاثر نہیں ہونے دی، بشری انصاری

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:14

شوبز کی وجہ سے کبھی بھی ذاتی زندگی متاثر نہیں ہونے دی، بشری انصاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ شوبز کی وجہ سے کبھی بھی ذاتی زندگی متاثر نہیں ہونے دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ زندگی کو متوازن طور پر گزارنے کی قائل ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کام سے ان کا گھر متاثر نہ ہو۔ ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں ایک دوسرے سے حسد کرنے کا تاثر بالکل غلط ہے، تمام اداکار ایک دوسرے کے ساتھ پیار ومحبت سے رہتے ہیں اورا یک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :