آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج صورتحال

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:14

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج صورتحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد38000 کیوسک اور اخراج 43000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 10800 کیوسک اور اخراج10800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد8500 کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد14600 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1201.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.394 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.142 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :