فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 2 ارب 56 کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:24

فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 2 ارب 56 کروڑ 53 لاکھ روپے سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں فنانس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 2 ارب 56 کروڑ 53 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 13 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ضلع اورکزئی میں زیارہ تا ڈبوری روڈ کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ، مہمند گاٹ غلنئی روڈ کی تعمیر کے لئے 20 کروڑ، چائوتنگی ڈیم کے لئے 15 کروڑ، گوادر میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے 16 کروڑ، لیاری ایکسپریس وے کے لئے 4 کروڑ 93 لاکھ، خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ چلڈرن ہسپتال کے لئے 31 کروڑ 33 لاکھ، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لئے 20 کروڑ، سبی رکنی روڈ کی تعمیر کے لئے 50 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :