وفاقی تعلیم پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 90 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:24

وفاقی تعلیم پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 90 ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں وفاقی تعلیم پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 90 کروڑ 93 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 4 ارب 79 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے ملک میں بنیادی تعلیم کی فراہمی کے لئے 50کروڑ، قومی نصاب کونسل کے قیام کے لئے ایک کروڑ 88 لاکھ، آئی سی ٹی ہائی سکولز کی اپ گریڈیشن کے لئے 19 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :