آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجا ب میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:24

آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجا ب میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لا ہور سمیت پنجا ب کے اکثرعلا قوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جا ت میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی با رش کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور ڈویژن سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد میں موسم معتدل اور خو شگوار رہا۔ بدھ کی صبح صوبائی دارالحکومت لاہور کا درجہ حرارت زیادہ سے زیا دہ 33 سینٹی گریڈ اور کم سے کم 31 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تنا سب 83 فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :