اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی

بدھ 16 اکتوبر 2019 12:45

اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔ بدھ کو مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 33 سے 42 روپے کلو، پیاز 65 سے 76 روپے کلو، ٹماٹر55 سے 65 روپے کلو، ادرک 290 سے 335 روپے کلو، لہسن دیسی 185 سے 205 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 200 سے 230 روپے، لیموںدیسی 78 سے 95 روپے کلو ‘ لیموں چائنہ 47 سے 60 روپے کلو، بھنڈی46 سے 55 روپے فی کلو، کدو 50 سے 60 روپے کلو، بینگن 44 سے 55 روپے کلو، مٹر168 سے 198 روپے کلو، فراش بین72 سے 96 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 90 سے 130 روپے کلو، ٹینڈا دیسی 76 سے 96 روپے، کھیرا 52 سے 62 روپے کلو، شملہ مرچ 145 سے 165 روپے کلو، سبز مرچ 120 سے 143 روپے کلو، پھول گوبھی 55 سے 77 روپے کلو، بند گوبھی 28 سے 35 روپے کلو، کریلہ 80 سے 100 روپے کلو، سبز توری 85 سے 99 روپے کلو، پالک 23 سے 27 روپے گٹھی، ماڑو 74 سے 94 روپے کلو، مولی 28 سے 35 روپے، اروی 65 سے 78 روپے کلو، گاجر چائنہ 45 سے 55 اور شلجم 45 سے 55 روپے فی کلو، شیور مرغی 165 روپے کلو اور انڈے فی درجن 116 روپے مقرر کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب کالا کلو(ایرانی)90 سے 120 روپے فی کلو، سیب گولڈن 65 سے 88 روپے فی کلو، وائٹ سیب 60 سے 80 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 50 سے 65 روپے فی درجن، انگور گولہ 80 سے 100، انگور کالا 140 سے 150، انگور ٹافی 110 سے 140،انگور سندرخانی 160 سے 190 ‘ میٹھا 140 سے 190، مسمی 84 سی110 روپے میں فروخت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :