Live Updates

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی صلح عمران خان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے

کس اہم شخصیت نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میں ثالثی کا کردار ادا کیا؟ یہ صلح کیسے عمران خان کے لیے خطرہ بن سکتی ہے؟ سینئیر صحافی کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 اکتوبر 2019 12:10

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی صلح عمران خان کے لیے خطرہ بن سکتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) : معروف صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ عمران خان تو 6سال تک جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں ثالثی نہیں کروا سکے تو وہ دو ملکوں کے مابین ثالثی کا کردار کیسے ادا کریں گے؟۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی نےکہا کہ عمران خان اپنی اپوزیشن کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، وہ الیکشن کمیشن کے دو ممبران پر اپوزیشن لیڈر کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے وہ کسی اور ملک کے درمیان بلا کیا صلح کروائیں گے؟۔

دنیا کو بھی معلوم ہے کہ پاکستان میں کیا ہو رہا ہے۔سلیم صافی نے مزید کہا کہ عمران خان تو کئی سال تک اپنے پارٹی رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان صلح نہیں کروا سکے، ابھی بھی جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی صلح میں کسی اور شخصیت نے کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

تاہم مجھے تو دونوں کی صلح میں بھی عمران خان کے لیے خطرہ نظر آ رہا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے مابین اختلافات کی کئی خبریں بھی سامنے آتی رہی تھیں اور کہا جا رہا تھا کہ دونوں رہنماؤں میں شدید اختلافات ہیں جس کی وجہ سے پارٹی میں بھی جہانگیر ترین اور شاہ محمود گروپ بن چکا ہے۔ پارٹی میں گروپ بندی سے تنگ آکر پی ٹی آئی نے ایک ڈسپلنری کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔ یہ بھی اطلاع سامنے آئی تھی کہ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی دونوں ہی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے اُمیدوار تھے جس کے لیے دونوں رہنماؤں کے گروپس نے اپنے اپنے طور پر مہم بھی چلانا شروع کر دی تھی لیکن جہانگیر ترین عدالت عظمیٰ سے نا اہل ہو گئے جس کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی صوبائی نشست پر شکست کا سامنا ہوا اور وہ قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں کامیاب قرار پائے جس کے بعد انہیں وزارت خارجہ کا وزیر بنا دیا گیا۔

تاہم کچھ روز قبل : وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین اور چودھری سرور کے مابین اختلافات ختم ہو گئے ہیں۔ ملتان میں ورکرز کنونشن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں حج پر جانے سے قبل جہانگیر ترین اور چودھری سرور سے مل کر گیا تھا ور اب دونوں کے لیے دل صاف ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں اللہ کو گواہ بنا کر کہہ رہا ہوں کہ میرے دل میں کسی کے لیے میل نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات