پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:00

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے تحریک التواء ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین تنخواہوںمیں اضافے اور سروس سٹرکچرسمیت دیگر مطالبات منظور نہ ہونے کیخلاف سراپااحتجاج ہیں،احتجاج کی وجہ سے محکمانہ امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔فرد وانتقال کے حوالے سینئر ممبربورڈ آف ریونیو کو لکھا گیا مراسلہ واپس لیا جائے ،حکومت ملازمین کا احتجاج فوری ختم کرائے ۔