ْفاصلاتی ذرائع سے تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے،

انٹرنیٹ کے ذرائع رابطوں اور علم کے پھیلائو میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، ترقی کی دوڑ میں شامل رہنے کے لئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اوپن یونیورسٹی کی ایسوسی ایشن کی33 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:07

ْفاصلاتی ذرائع سے تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ فاصلاتی ذرائع سے تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہے، انٹرنیٹ کے ذرائع رابطوں اور علم کے پھیلائو میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں، ترقی کی دوڑ میں شامل رہنے کے لئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اوپن یونیورسٹی کی ایسوسی ایشن کی33 ویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ فاصلاتی ذرائع تعلیم کا فروغ وقت کی ضرورت بن چکا ہے، اس سے وقت اور اخراجات کی بچت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو افراد یا قومیں ہر دور کی ضروریات اور تقاضوں کا ادراک نہیں کرتیں وہ ترقی کی دوڑ میں جو پیچھے رہ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علم کے اعتبار سے تاریخ میں اسناد کا بہت بڑا مرتبہ اور اہمیت تھی تاہم پرنٹنگ پریس کی ایجاد اور بعد ازاں صنعتی انقلاب کے نتیجے میں علم کے فروغ کے شعبہ میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

اس طرح انٹرنیٹ عام ہونے کے بعد علم کا حصول بہت آسان ہوگیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی پسندیدہ کتابوں تک آسان رسائی جو ممکن ہوتی ہے، یہ حصول علم اور اس کے پھیلائو کا بہت بڑا ذریعہ ثابت ہوا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ موجود ہ دور میں مینوفیکچررز، فروخت کنندگان اور صارفین کے مابین رابطے بہت بہتر ہوگئے ہیں، ان تبدیلیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نوجوان خود کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کریں۔