ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی ٹریفک وارڈن ہزارہ سے ملاقات، باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:12

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی ٹریفک وارڈن ہزارہ سے ملاقات، باہمی ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 حفیظ الرحمان نے ٹریفک وارڈن ہزارہ طارق خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، اس کے علاوہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے ریسکیو 1122 کی جانب سے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی، آگ بجھانے کے طریقے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسی تربیت کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

ٹریفک وارڈن طارق خان نے مختلف قسم کے حادثات سمیت سڑک ٹریفک حادثات کی ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے پر خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :