گلوکارہ زبیدہ خانم کی چھٹی برسی ہفتہ کو منائی جائے گی

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:17

گلوکارہ زبیدہ خانم کی چھٹی برسی ہفتہ کو منائی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ماضی کی معروف گلوکارہ زبیدہ خانم کی چھٹی برسی 19 اکتوبر کومنائی جائے گی۔زبیدہ خانم 1935ء کو بھارتی شہر امرتسر میں پیدا ہوئیں تاہم قیام پاکستان کے بعد ان کا خاندان ہجرت کر کے لاہور منتقل ہوگیا۔ انہوں نے 50کی دہائی میں میوزک انڈسٹر ی میں قدم رکھا اور اپنے فنی سفر کے دوران چند فلموں میں اداکاری بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فنی کیرئیر میں لا تعداد گیت گائے جن کی وجہ سے ان فلموں کو زبردست کامیابی ملی۔انہوں نے میری چنی دیاں ریشمی تنداں،چھڈجاویں نا چناں بانہہ پھڑکے،اساں جان کے میٹ لئی اکھ وے ،آئے موسم رنگیلے سہانے کے علاوہ لا تعداد گیت گا ئے جو آ ج بھی مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا گایا نعتیہ کلام شاہ مدینہ آج بھی بے حد مقبول ہے۔وہ 78برس کی عمر میں 19اکتوبر 2013ء کو انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :