پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری خزانہ کی عدم شرکت کے باعث ملتوی

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:17

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری خزانہ کی عدم شرکت کے باعث ملتوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری خزانہ کی عدم شرکت کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ بدھ کو کمیٹی کے کنوینر نور عالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت خزانہ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا جانا تھا تاہم سیکرٹری خزانہ کی عدم شرکت پر اجلاس ملتوی کردیاگیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے کنوینر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی کے آخری اجلاس میں سیکرٹری خزانہ کو اجلاس میں طلب کیا گیا تھا۔

بطور پرنسپل اکائونٹنگ افسر انہیں اجلاس میں آنا چاہیے تھا کیونکہ وہی محکمہ میں بے ضابطگیوں کے لئے پی اے سی کے سامنے جواب دہ ہیں۔ نور عالم خان نے کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر ہیں اور سیکرٹری خزانہ ان کے ہمراہ نہیں گئے۔