ڈاکٹر ظفر مرزا کی افغان وزیر صحت سے ملاقات ، صحت کے شعبے سے متعلق گفتگو

پاکستان اور افغانستان کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق پولیو متعدی اور غیر متعدی امراض کے تدارک کیلئے تعاون کا فیصلہ ہواہے ، ڈاکٹر ظفر مرزا

بدھ 16 اکتوبر 2019 13:31

ڈاکٹر ظفر مرزا کی افغان وزیر صحت سے ملاقات ، صحت کے شعبے سے متعلق گفتگو
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) پاکستان اور افغانستان نے صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ بدھ کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرنے افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر فیروزالدین فیروز سے تہران میں ملاقات کی جس میں ملاقات میں صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے ۔ افغان وزیر صحت کے مطابق کابل جلال آباد اور لوگر میں پاکستان کی جانب سے تین ہسپتال کی تعمیر پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

افغان وزیر صحت نے کہاکہ ہسپتال دونوں ممالک کی دوستی کی عکاسی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں بناے جانے والے ہسپتال جدید اعلی معیار طبی سازوسامان سے آراستہ ہیں۔ڈاکٹر ظفر نے کہاکہ پولیو متعدی اور غیر متعدی امراض کے تدارک کیلئے تعاون پر اتفاق ہو ہے ۔انہوںنے کہاکہ پولیو کے تدارک کے لیے تعاون کو مزیز بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ پولیو کے سلسلے میں بین السرحدی تعاون بہتر بنانے کیلئے دونوں ملکوں کے سرحدی علاقوں کے متعلقہ حکام کیلئے اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہے ۔